الجبانی نے اپنے سٹائلسٹ وفا ناصر کے ساتھ کام کیا اور انہوں نے اس بارے میں سوچا کہ وہ کس طرح کوئی ایسی چیز تخلیق کر سکتے ہیں جو ملک کے لیے درست ہو۔ ان کے دو موضوعات ورثہ اور تاریخ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ ایک ہی وقت میں تخلیقی ہونے کے لیے ہم نے دو شکلیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک دن میں نو پوسٹس کی ہیں اوراس میں بہت سی تصاویر کے ساتھ ایک ریل ویڈیو بھی شامل ہے۔ تو پہلی نظرایک جنوبی تھیم تھی جس کے لیے ہم گئے تھے۔‘
الجبانی کے مطابق ’ہم نے اس علاقے سے ایک انتہائی مستند برقع بھی شامل کیا اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ یہ جانتے ہیں یا نہیں لیکن وہ پیلے رنگ کا سکارف پہنتے ہیں۔ پیلے رنگ کے سکارف ان خواتین کے لیے ہیں جو سنگل یا غیر شادی شدہ ہیں۔‘
سعودی بلاگر، انفلوینسر اور فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ انہوں نے اپنی تحقیق سے سعودی ثقافت کے بارے میں بہت سی دلچسپ معلومات حاصل کی ہیں۔
الجبانی نے کہا کہ ’میرے خیال میں اس بارے میں حیرت انگیز بات ہے کہ ہم واقعی ان تمام مختلف قسم کے روایتی ملبوسات کے سامنے آ گئے ہیں جو مختلف خطوں میں پہنے جاتے تھے اور ان کے پیچھے کی کہانیاں کیونکہ اب ہم اس کے سامنے آ گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ پیلے رنگ کا سکارف پہننے کے بارے میں تفصیلات یوم تاسیس منائے بغیر جاننا ممکن نہیں تھا۔
الجبانی نے کہا کہ سعودی عرب میں ’ناقابل یقین‘ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ کہ فیشن کمیشن اور وزارت ثقافت کے تحت ملک کی فیشن انڈسٹری کے لیے بڑی چیزیں ہو سکتی ہیں۔
سعودی بلاگر، انفلوینسر اور فیشن ڈیزائنر نے کہا ’ اب 100 برانڈز ہیں، اس طرح 100 ایسے ڈیزائنرز ہیں جنہیں سپورٹ اور مدد کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور میں نے پہلے سال کے نتائج دیکھے ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو ترقی کرتے دیکھنا واقعی بہت ہی خوبصورت ہے۔‘
انہیں سعودی عرب کے پہلے فیشن شو میں بھی مدعو کیا گیا تھا جس کے بارے میں ان نے کہا تھا کہ وہ ان کی توقعات سے زیادہ ہے۔
’میرا مطلب ہے عام طور پر العلا وہاں جانا اور اسے دیکھنا اپنے آپ میں اتنا ہی خوبصورت تجربہ ہے۔ یہ ایک عجوبہ ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ دنیا کا ایک عجوبہ ہے۔‘
الجبانی میڈیا کی شخصیت بھی ہیں۔ وہ سعودی عرب کی سرفہرست 50 بااثر خواتین میں سے ایک کے طور پر درج ہیں۔
وہ نیو یارک کے فیشن ہاؤس ڈونا اینڈ کرن، اطالوی فیشن ہاؤس ڈولچے اینڈ گبانا کی ماڈل تھیں اور مشرق وسطی میں خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن منانے والی مغرابی کی موسم گرما 2018 کی فیشن مہم میں بھی نمایاں تھیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز دبئی میں ٹیلی ویژن پریزینٹر کے طور پر کیا تھا اور وہ دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔