Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کی پہلی بار ’ڈاکار ریلی‘ میں شرکت

ریلی کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہوگا جو 12 روز تک جاری رہے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
دو سعودی خواتین ’دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان‘ ڈاکار ریلی میں شرکت کریں گی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سعودی آرگنائزیشن نے دونوں کو شرکت کے لیے درکار ضروری اجازت نامے جاری کردیے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان نے سعودی عرب سے پہلی بار ڈاکار ریلی میں شریک ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو یکم جنوری 2022 ٹی تھری ڈاکار ریلی میں شرکت کریں گی۔ 
یہ خواتین 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ہلکی گاڑیوں کے مقابلے میں حصہ لیں گی جس کے ذریعے یومیہ 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔ مقابلہ 12 روز تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے مشاعل العبیدان کا کہنا تھا کہ ڈاکار ریلی میں شرکت کا بڑا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ ’آرگنائزیشن کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے ریلی میں شرکت کی منظوری کی اطلاع رابطہ کرکے دی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔‘
دانیا عقیل کا کہنا تھا کہ ’آرگنائزیشن نے بھرپور تعاون کیا جس پر میں بے حد خوش ہوں، شرکت کے لیے درکار اجازت ناموں کی شرائط پوری کرچکی ہوں۔ مجھے علم ہے کہ مقابلہ سخت ہے تاہم جسمانی اور ذہنی طور پر مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں۔‘

شیئر: