Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی تیونس کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات 

ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منگل کو ایوان صدارت قرطاج میں تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے تیونس کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات دیے ہیں۔
سعودی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی قائدین تیونس کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے آرزو مند ہیں۔ 

 سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات دیے ہیں( فوٹوایس پی اے)

اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور امن و امان کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کے ہمراہ وفد  اور تیونس کے وزیر داخلہ توفیق شرف الدین بھی ملاقات کے دوران موجود رہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ نے تیونس کی وزیراعظم نجلہ بودن سے بھی ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب اور تیونس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان موجود سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے تیونس کے ہم منصب توفیق شرف الدین سے سرکاری مذاکرات کیے۔
تیونس اور مملکت کے وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کےسیکیورٹی امور اور وزارتوں کے درمیان قائم مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے ذریعے باہمی تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: