سعودی وزیر داخلہ سرکاری دورے پر تیونس پہنچ گئے
’سعودی وزیر داخلہ ہم منصب سے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ کریں گے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف سرکاری دورے پر تیونس پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قرطاج انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر تیونسی وزیر داخلہ توفیق شرف الدین نے استقبال کیا ہے۔
سعودی وزیر داخلہ اور ہمراہ وفد ہم منصب سے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ کریں گے۔
سعودی عرب اور تیونس کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔