امارات میں کورونا کے نئے کیسز دوماہ کی کم ترین سطح پر
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار ٹیسٹ کیے گئے( فوٹو روئٹرز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 478 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سال دو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ 500 سے کم مریض سامنے آنے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل یکم مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 289 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 80 ہزار451 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 485 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 35 ہزار526 ہوگئی ہے۔‘
’ پچھلےچوبیس گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں میں کوئی ہلاک نہیں ہوا, مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار301 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 25 ہزار870 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 41 لاکھ 70 ہزار 209 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘