Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے پاکستانی نژاد امریکی شہری میئر نیو یارک کے سینیئر مشیر منتخب

احسن چغتائی کے پاس کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر پاکستان قونصلیٹ جنرل نیو یارک)
پاکستان قونصلیٹ جنرل نیو یارک نے کہا ہے کہ احسن چغتائی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے جنوبی ایشیا اور مسلم امور کے سینیئر مشیر کے طور پر نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔
عرب نیوز نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ احسن چغتائی 20 سال سے سیاسی اور شہری رہنما ہیں۔ وہ منتخب عہدیداروں کو ہر حکومتی سطح کے لیے پالیسیاں بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی خیراتی اداروں کی بنیاد بھی رکھی ہے۔
پاکستان قونصلیٹ جنرل نیو یارک نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ ’ایک پہلے پاکستانی نژاد امریکی احسن چغتائی کو نیو یارک کے میئر کا جنوبی ایشیا اور مسلم امور کا سینیئر مشیر نامزد کیا گیا ہے۔‘
’ہماری متحرک پاکستانی کمیونٹی ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے!‘
اے پی پی کے مطابق احسن چغتائی کے پاس کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
انہوں نے جو تنظیمیں قائم کیں ان میں سے ایک پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ہے، جسے کمیونٹی کے اراکین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔

شیئر: