ریاض میں شہری دفاع کے عالمی دن میں رہائشیوں کی دلچسپی
’مال کے قریب ایک کھلے اور محفوظ مقام پر رہائشیوں کو آگ بجھانے کی تربیت بھی دی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے ریاض کے ایک شاپنگ مال میں عالمی یوم شہری دفاع منایا ہے جس میں رہائشیوں نے غیر معمولی دلچسپی دکھائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاپنگ مال میں شہری دفاع نے جہاں اپنی خدمات سے لوگوں کو متعارف کرایا ہے وہاں آگاہی پر مشتمل متعدد سرگرمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریاض کے العثیم مول میں ہفتے کے دن تک ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی‘۔
’مال کے قریب ایک کھلے اور محفوظ مقام پر رہائشیوں کو آگ بجھانے کی تربیت بھی دی جارہی ہے‘۔
’ہنگامی حالات کے وقت صحیح طرز عمل کیا ہونا چاہئے، کس طرح اپنی اور دوسروں کی جان بچائی جائے اور پیشگی حفاظتی تدابیر کیا ہیں، ان تمام امور پر بھی روشنی ڈالی جارہی ہے‘۔