Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی نئی قیمت

تصویر: سٹیٹ بینک آف پاکستان/ٹوئٹر
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ 4 مارچ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی یے جس کے بعد نئی قیمت 177.50 روپے رہی۔
مزید پڑھیں
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.30، اماراتی درہم 48.32، برطانوی پاؤنڈ 236.45، کویتی دینار 585.14، عمانی ریال 461.06.، بحرینی دینار کی قدر 470.83 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.6 اور قیمت فروخت 179.1 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.9 اور قیمت فروخت 47.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.4 اور قیمت فروخت 49.1 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں