سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے 342.2 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ میں میڈیا انچارج کرنل احمد الطویان نے کہا کہ سیکیورٹی دستے نے نشہ آور پتوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ مقامی شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔