در اندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر غیر ملکی گرفتار
’پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ یمنی تارکین سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
اللیث کمشنری پولیس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ غیر ملکی نے اپنی گاڑی میں 5 دراندازوں کو سوار کیا تھا۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’اللیث کمشنری نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈرائیور پاکستانی تارک ہے جس کے پاس اقامہ ہے جبکہ اس کے ساتھ 5 یمنی سوار ہیں‘۔
’مذکورہ یمنی تارکین سعودی عرب میں سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یمنی تارکین کو محکمہ ترحیل کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی تارک کو سنگین جرم کے ارتکاب میں سزاؤں کا سامنا ہوگا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔