Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 95 فیصد کیسز کم ہوگئے: وزارت صحت 

ویکیسین کی61 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں( فائُل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 95 فیصد تک کم ہوگئے۔ نازک کیسز کی تعداد 62 فیصد تک کم ہوئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’مملکت میں کورونا ویکیسین کی61 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ دونوں خوراکیں لینے والوں کی تعداد 24 ملین سے زیادہ ہے جبکہ گیارہ ملین سے  زیادہ بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں‘۔ 
العبد العالی نے مزید کہا کہ ’مملکت میں کورونا سے یومیہ کی بنیاد پر متاثر ہونے والوں کی تعداد گزشتہ دنوں مسلسل کم ہوتی رہی ہے۔ قومی ویکسین پروگرام کے باعث سماجی مدافعتی نظام مضبوط ہوا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دنیا میں کئی ممالک کورونا وبا کے اثرات سے نکل چکے ہیں۔ سعودی عرب کورونا وائرس کی نئی شکلیں جنم لینے کی صورت میں محفوظ رہےگا‘۔ 
 

شیئر: