Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں خواتین زائرین کی رہنمائی کے لیے آگاہی پروگرام

بین الاقوامی زبانوں میں دو ہزار 500 سے زیادہ تعلیمی حلقے منعقد ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی سربراہی میں زبانوں اور خواتین کے ترجمے کی ایجنسی خواتین وزیٹرز کے لیے بہت سے تعلیمی کورسز اور آگاہی پروگراموں کے ترجمے پیش کرتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایجنسی ان خواتین کو مذہبی تعلیم بھی فراہم کرتی ہے جنہوں نے انتظامی اشاعتوں کے ترجمے کے ساتھ حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔
یہ ایجنسی مسجد الحرام میں خواتین وزیٹرز اور زائرین کے لیے متعدد زبانوں میں تعلیمی حلقوں کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مذہبی اور مقامی رہنمائی فراہم کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔
2021 میں ایجنسی نے ازبک، فارسی، انگریزی، فرانسیسی، اردو اور ترکی سمیت متعدد بین الاقوامی زبانوں میں دو ہزار 500 سے زیادہ تعلیمی حلقے منعقد کرنے کے علاوہ مسجد الحرام میں خواتین وزیٹرز کے لیے تین ہزار 597 مذہبی اور مقامی رہنمائی کی خدمات پیش کیں۔
یہ ایجنسی تعلیمی مواد اور پمفلٹس کا ترجمہ بھی فراہم کرتی ہے، بار کوڈ اور معاون ہیڈ فون تقسیم کرتی ہے تاکہ لوگ مسجد الحرام کے اندر ریڈیو فریکوئنسی کے ذریعے جمے کے خطبات کی لائیو نشریات سن سکیں، ایک ٹاسک فورس کی مدد سے جو یہ بتاتی ہے کہ سروس کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔
ایجنسی نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیےکئی انیشیٹوز شروع کیے جن میں حج اور عمرہ کے تصور کو واضح کرنے کے لیے انیشیٹوز اور مختلف زبانوں میں حج اور عمرہ کے حوالے سے خواتین کی کچھ شرائط شامل ہیں۔

شیئر: