Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں دو روز میں 1300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کا کئی روز سے جاری رجحان برقرار رہے۔ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
منگل کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 130700 روپے رہی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 112054 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2009 ڈالر رہی۔
منگل کو پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86 روپے رہی۔

شیئر: