سعودی دارالحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شیر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ ماحولیاتی سیکیورٹی کی سپیشل فورس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق سپیشل فورس کے ترجمان رائد المالکی نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ریاض کی ایک سڑک پر گاڑی سے ٹکرا جانے سے شیر زخمی ہوا ہے۔
فوری طور پر جائے وقوعہ پر ڈیم پہنچ گئی اور زخمی شیر کو افزائش جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز کے حوالے کردیا گیا۔
رائد المالکی نے کہا کہ مملکت میں تحفظ ماحولیات قانون اورلائحہ عمل کے بموجب جنگلی جانوروں، پرندوں اور نایاب درختوں کو نقصان پہنچانا، ان کا کاروبار اور ان سے تیار کی جانے والی مصنوعات پر پابندی ہے۔
ترجمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ اگر جنگلی حیاتیات کے حوالے سے جارحیت کا کوئی کیس ان کے علم یا مشاہدے میں آئے تو رابطہ کرکے مطلع کریں۔