سعودی وزیرخارجہ کا پولینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
جمعرات 10 مارچ 2022 20:15
ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے خطے سمیت دنیا بھر کے حالات حاضرہ اور درپیش مسائل حل کرنے کی خاطر کی جانے والی کوششوں پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی عمل میں آیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے جمعرات کو تنزانیہ کی وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طور طریقوں پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظرکا تبادلہ عمل میں آیا۔ اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور تنزانیہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ بن الشریان بھی موجود تھے۔