Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری انڈیا سمیت کن 15 ممالک کا سفر نہیں کرسکتے؟

سعودی عرب نے 5 مارچ  سے کورونا ایس او پیز ختم کردی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری انڈیا سمیت 15 ممالک کا سفراب بھی نہیں کرسکتے ہیں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر مقامی شہری کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کورونا  وبا کی وجہ سے سعودیوں پر پندرہ ممالک کے  سفر پر پابندی لگائی گئی تھی‘۔
’ان میں ترکی، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، آرمینیا، لبنان، یمن، شام، ایران، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، بیلا روسیا، ویتنام، صومالیہ اور وینیزویلا شامل ہیں‘۔  
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 5 مارچ  سے کورونا ایس او پیز ختم کردی ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ، ہاوس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کردی ہے۔
محکمہ  پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ ’مختلف قسم کے وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مملکت میں قیام کے دورانیے کے حوالے سے میڈیکل انشورنس کرائیں جس میں کورونا کا علاج شامل ہو‘۔

شیئر: