Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حملوں میں حوثیوں کی 15 فوجی گاڑیاں تباہ

مارب اورحجہ میں21 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئےہیں( فوٹو ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اورحجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر21 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے سنیچر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: