سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں کینیا کی وزیر خارجہ ریشل اومامو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ مفادات کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور کینیا میں متعین سعودی سفیر خالد السلمان بھی موجود تھے۔