Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور انٹونی بلنکن کا سٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے دنیا میں اپنے ممالک کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
 سعودی عرب کے ریاستی ٹی وی الاخباریہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں سعودی امریکہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹونی بلنکن اور شہزادہ فیصل کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے سمیت متعدد امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں اپنے ممالک کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: