Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ

باہمی دلچسپی کے بین الاقومی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے باہمی دلچسپی کے بین الاقومی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مشرق وسطی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے اہم حالات پر بھی بات چیت کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیرخارجہ سے برطانوی ہم منصب نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

شیئر: