Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام پال کے خلاف پولیس میں شکایت

ممبئی۔۔۔۔اداکار اروند رام پال پر دہلی میں ایک شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں شکایت درج کرادی گئی ۔بالی ووڈ کے اداکار پر زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا اگرچہ ابھی پولیس نے ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی بلکہ اس شخص سے میڈیکل رپورٹ مانگی ہے۔ فوٹو گرافر شوبھت نے کہا کہ جب میں نے رام پال کی تصویریں اتارنا شروع کی تو وہ ناراض ہوگئے اور انہوں نے میرا کیمرہ چھین کر فرش پر پھینک دیا۔جبکہ مجھے بھی ماراپیٹا اور میرے سر سے خون نکلنے لگا۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ رات 4بجے ٹیلیفون پر اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوٹوگرافر کو اسپتال لے گئی جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے فارغ کردیا گیا۔

شیئر: