Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدد کے بہانے معمر افراد کو لوٹنے والا یمنی گرفتار

وارداتیں جدہ شہر میں مختلف مقامات پر ہوئی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجداری جرائم کے ارتکاب پر غیر قانونی طور پر مقیم یمنی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ یمنی شہری سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرکے مملکت میں داخل ہوا تھا۔
غیرملکی کارکنان اور معمر افراد کی مدد کے بہانے ان سے اے ٹی ایم کا پاسورڈ حاصل کرلیتا تھا۔ اے ٹی ایم کارڈ اپنے پاس رکھ کر انہیں دوسرا غیر موثرکارڈ دیتا تھا۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ وارداتیں جدہ شہر میں مختلف مقامات پر ہوئی ہیں۔ پولیس کو اس حوالے سے اطلاعات تھیں۔
ترجمان نے کہاکہ یمنی باشندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: