Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کا یمن میں عسکری آپریشن حوثیوں کی 9 گاڑیاں تباہ 

اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف 14 آپریشن کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب اور صعدہ کمشنریز میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر  14 عسکری آپریشن کیے گئے۔ 
اخبار  24 کے  مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو  جاری بیان میں کہا کہ ہے عسکری آپریشن سے حوثیوں کی  9 گاڑیاں تباہ  ہوگئیں اور متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں صعدہ اور مارب میں عسکری آپریشن نے شدت اختیار کرلی ہے۔
حوثیوں کی  انتہائی کوشش ہے کہ وہ مارب پر قبضہ  کرلیں جبکہ عرب اتحادی  مارب اور صعدہ پر اپنا کنٹرول حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔  

شیئر: