سعودی صدر شوری بین الاقوامی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کریں گے
بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن 1889 میں قائم ہوئی تھی( فائل فوٹو ٹوئٹر۹
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ انڈونیشیا کے شہر بالی میں بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کے 144 ویں سیشن میں شرکت کریں گے۔
سعودی شوری کے وفد میں سیکریٹری جنرل محمد المطیری اور چار مجالس قائمہ کے ارکان ھدی الحلیسی، ڈاکٹر ھانی خاشقجی، ڈاکٹر ایمن فاضل اور ڈاکٹر امل الشامان شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صدر شوری نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد کی قیادت میں سعودی مجلس شوری بین الاقوامی پروگرام میں شرکت کرکے اہم اور موثر کردار ادا کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کا موضوع سعودی قیادت کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ ولی عہد گرین نےسعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹو کا اعلان کیا ہےجبکہ مملکت نے گرین مشرق وسطی انشیٹو سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی تھی۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن 1889 میں قائم ہوئی تھی۔ 179 سے زیادہ پارلیمانی ادارے اس کے رکن ہیں۔ مقصد پارلیمانی اداروں کے کردار کا استحکام اور اقوام عالم کے درمیان تعاون اور امن و امان کے لیے کوششیں کرنا ہے۔