Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی ادارے مکمل گنجائش کے ساتھ اتوار کو دوبارہ کھلیں گے

سکولوں کی نگرانی کے لیے تفتیشی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں (فوٹو ٹوئٹر وزارت تعلیم)
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں تعلیمی ادارے  سمسٹر بریک کے بعد اتوار 20 مارچ سے کھل رہے ہیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد تعلیمی اداروں میں مکمل گنجائش کے ساتھ طلبہ  کلاوسوں میں موجود ہوں گے۔ 
سبق نیوز کے مطابق صحت کمیٹی ’وقایہ‘ کی جانب سے تعلیمی اداروں کےلیے مقررکردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔  
امورصحت کی کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی تھیں جن پردوسرے سمسٹرکے اختتام سے قبل بھی عمل کیا جارہا تھا۔ 
تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کی جانب سے سکولوں کی نگرانی کے لیے مخصوص تفتیشی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں کا دورہ کرکے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے جائزہ لیں گی تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ سکولوں کی عمارتوں میں صحت وسلامتی کے حوالے سے مقررہ تدابیر پرعمل کیاجارہا ہے۔ 
نگرانی کمیٹیاں سکول بلڈنگز کی مرمت اوردیکھ بھال کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ مرتب کریں گی جن کی روشنی میں عمارتوں میں درکارضرورتوں کو پورا کیاجائے گا۔ 
یاد رہے متعلقہ صحت اداروں کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں بھی سماجی فاصلے کے اصول کوختم کردیا گیا ہے جبکہ کلاس رومز میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کویقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات بھی صادر کیے گئے ہیں۔
سکول بسوں کو مستقل بنیادوں پرسینیٹائز کرنے کے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ صبح کی اسمبلی اور کینٹین کوبھی بحال کیاگیاہے۔ 
 

شیئر: