Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ، عراق اور امارات کا کوالیفائر میچ بغداد سے سعودی عرب منتقل

فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے سنیچرکواس کا اعلان کیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آئندہ ورلڈ کپ فٹ بال کے کوالیفائر میچ کو بغداد سے سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سنیچرکو اعلان کیا کہ عراق کے شمالی شہر اربیل پر اتوار کے میزائل حملے نے عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ کو سعودی دارالحکومت ریاض سوئچ کرنے پر آمادہ کیا۔
فیفا اور اے ایف سی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ عراق میں ہونے والے تازہ ترین واقعات کے ساتھ ساتھ حالیہ ہفتوں میں عالمی سلامتی میں وسیع تر تبدیلیوں کے بعد عراق میں حفاظت اور سلامتی کی صورتحال کا دوبارہ مشترکہ جائزہ لیا ہے۔‘
یہ فیصلہ عراق فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آیا ہے کہ فیفا جس نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے گزشتہ 19 سالوں سے عراق پر بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی پر پابندی عائد کر رکھی تھی نے بغداد کو اہم کھیل کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی۔
عراق نے 2003 سے اب تک صرف دو ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کی ہے جن میں 2011 میں اردن کے خلاف اربیل میں اور 2019 میں جنوبی شہر بصرہ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ شامل ہیں۔
عراق کی قومی ٹیم پر مشتمل دیگر تمام مسابقتی کھیل غیر جانبدار ممالک جیسے کہ قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں ہوئے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوستانہ کھیل ہوئے ہیں جیسے کہ جمعہ کو المدینہ سٹیڈیم میں عراق اور  زامبیا کا میچ جس میں عراق نے 3-1 سے فتح حاصل کی۔
زیمبیا کے کوچ الجوسا اسانووچ نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ 1986 میں اپنے ڈیبیو کے بعد ورلڈ کپ میں دوسری بار شرکت کی کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے صورتحال کو بالکل درست پایا اور دارالحکومت کی سڑکیں سلامتی اور امن سے بھری ہوئی ہیں۔عراق اپنے سٹیڈیمز میں کھیلنے کا مستحق ہے۔‘

شیئر: