Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رن وے 34‘ کا ٹریلر آؤٹ، اجے دیوگن پائلٹ کے روپ میں

فلم 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
اجے دیوگن نے ہوائی حادثے کو روکا یا کسی سنگین حادثے کا سبب بنے؟ ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’رن وے 34‘ کا دلچسپ ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
انڈین اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق فلم میں اجے دیوگن پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کچھ رازوں کو چھپا رہے ہیں۔ جبکہ اداکارہ راکُل پریت ان کی معاون پائلٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
’رن وے 34‘ کہانی ہے ایک پائلٹ (جس کا کردار اجے دیوگن ادا کر رہے ہیں) کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی جو اصولوں کی پابندی نہیں کرتا۔
اگرچہ ٹریلر یہ واضح نہیں کہ واقعہ کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود پائلٹ نے خراب موسم کے دوران اپنے طیارے کو لینڈ کیا۔
فلم میں امیتابھ بچن ایک تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس افسوسناک حادثے کے اصل محرکات کی تلاش میں ہیں۔ فلم میں اداکار بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
زمین سے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اصل میں کیا ہوا یہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد پتہ چلے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے۔
ٹریلر کے مطابق ’سچے واقعات سے متاثرہ رن وے 34 کیپٹن وکرانت کھنہ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اجے دیوگن نے ادا کیا ہے، جو ایک ماہر پائلٹ ہیں۔ ان کی پرواز بین الاقوامی منزل سے ٹیک آف کے بعد ایک پراسرار راستہ اختیار کرتی ہے۔‘
واضح رہے کہ سنہ 2016 میں فلم ’شیوے‘ کے بعد ’رن وے 34‘ اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔ یہ 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں