Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی کرغزستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات 

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزٖہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے۹
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو کرغزستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے کرغزستان کے صدر، حکومت اور عوام کے لیے شاہ سلمان اور ولی عہد  کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پہنچائے اور کہا کہ سعودی قیادت کرغزستان کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کا خواہش مند ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کر غیزستان صدر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، دونوں دوست ملکوں کے مشترکہ مفادات میں معاون نئے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ 

وزیراعظم کرغزستان کو خیر سگالی کا پیغام حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر کرغزستان میں متعین سعودی سفیر ابراہیم الراضی اور وزیر خارجہ  کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 وزیراعظم کرغزستان سے بھی سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام حوالے کیا۔
 باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل زیر بحث آئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر زیر بحث آئیں۔ اس بات پر غور کیا گیا کہ دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات حاصل کرنے کی بہتر حکمت عملی کیا ہوسکتی ہے۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے بشکیک میں ثقافتی اور تاریخی علاقے سوبارا کا بھی دورہ کیا۔ مختلف تاریخی ثقافتی پروگراموں میں شریک ہوئے۔ کرغزستان کے سینٹرل میوزیم کا بھی دورہ کیا ہے۔ 

شیئر: