Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاش کی موجودگی میں کھانا، ماں کو جگر دینے والا خود زندہ نہ رہ سکا اور سیاسی میدان کی اپ ڈیٹس سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

بلوچستان کے طوطا خان بگٹی نے والدہ کی جانب بچانے کے لیے جگر عطیہ کیا تھا (فوٹو: اردو نیوز)
پاکستان میں میدان سیاست کا موسم روزانہ کی بنیاد پر نیا رنگ اختیار کر رہا ہے، اسی وجہ سے سیاست سے متعلق اپ ڈیٹس دیگر موضوعات پر غالب ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک شادی کی تقریب میں لاش کی موجودگی میں کھانا کھاتے باراتی اور والدہ کو جگر عطیہ کرنے کے بعد خود زندہ نہ رہ سکنے والے نوجوان کا تذکرہ اہم موضوعات میں شامل رہے۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کا منظرعام پر آنا اور پھر خاموش ہو جانا بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہے۔

تحریک عدم اعتماد، سپریم کورٹ کا تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو سندھ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک سیاسی عمل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں گی۔
سنیچر کو سپریم کورٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی عدالتی بینچ نے دن ڈیڑھ بجے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو طلب کر کے حکومت کا مؤقف سنا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

طوطا خان نے ماں کو جگر دے کر بچالیا مگر خود جان کی بازی ہار گیا

ڈیرہ بگٹی کے23سالہ طوطا خان بگٹی نے موت کے دہانے پر موجود اپنی بیمار ماں کی جان بچانے کے لیے انہیں اپنا جگر عطیہ کیا۔ جگر کی پیوند کاری کامیاب ہوئی اور ماں کو نئی زندگی مل گئی مگر جواں سال بیٹا خود جان کی بازی ہار گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق 20 دن قبل کیا گیا آپریشن کامیاب رہا مگر طوطا خان کو کورونا کی بیماری لاحق ہوئی جو موت کی وجہ بنی۔
طوطا خان بگٹی کے بھائی عبدالغفور بگٹی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’تین دن گزرنے کے باوجود ہم نے ماں کو بھائی کی موت کی خبر نہیں دی۔ وہ بار بار بھائی کا پوچھتی ہے مگر ہم انہیں یہ کہہ کر جھوٹی تسلی دے رہے ہیں کہ طوطا خان ٹھیک ہے، لیکن ڈاکٹر نے ملنے اور فون پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بلوچستان کے نوجوان نے والدہ کی زندگی بچانے کے لیے جگر عطیہ کیا تھا (فوٹو: اردو نیوز)

تحریکِ عدم اعتماد پر ڈالے گئے ووٹ شمار نہ کرنا توہین ہے: چیف جسٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ’اگر کوئی رکن تحریک عدم کے معاملے پر ووٹ ڈالنا چاہتا ہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا اور اگر کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو اس کے ووٹ کو نہ گننا بھی توہین ہے۔‘
جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل لارجر بینچ  نے کیس کی سماعت کی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

وزیراعظم کے خلاف تحریک کی کامیابی کے لیے اپوزیشن نے حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا ہے (فائل فوٹو: ایوان وزیراعظم)

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی فوج کی حمایت میں قرارداد

پاکستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کی مذمت کی گئی ہے۔ 
پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرروائی گئی ہے۔ قرار داد کہا گیا ہے کہ ’تحریک انصاف کی خاتون ایم این اے اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

حکومت اور اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں (فائل فوٹو: ایوان وزیراعظم)

پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

پاکستانی فضائیہ کے مطابق ’اس کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔‘
منگل کو پاکستانی فضائیہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق اس حادثے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’علیم خان آندھی کی طرح آئے طوفان کی طرح چلے گئے‘

پاکستان میں سیاسی بحران اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا۔ اونٹ حکومت کی کروٹ بیٹھے گا یا اپوزیشن کی، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ البتہ فریقین اپنی ہونے والی یقینی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
حکومت ایک طرف اپنے ہی اراکین کو سنبھالنے کی مشق میں لگی ہے تو دوسری طرف اپنے اتحادیوں کو ساتھ جوڑے رکھنے کے جتن بھی کر رہی ہے۔
خبر کی تفصیل

سندھ ہاؤس میں ’باغی‘ ارکان منظرعام پر کیوں لائے گئے، فائدہ کس کا؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد جب جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم ہے اس لیے حکومت اس کے خلاف ایکشن لے گی۔‘
اس کے بعد پی ٹی آئی کے ’لاپتا‘ باغی اراکین اسمبلی فوراً منظرعام پر آ گئے اور اس بات کی تردید کی کہ انہیں زبردستی یا پیسے کا لالچ دے کر سندھ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔‘
خبر کی تفصیل
 

انتخابات سے قبل علیم خان کو عمران خان کے بہت قریبی سمجھا جارہا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

’لاش کی موجودگی میں کھانا‘ پتوکی میں مبینہ تشدد سے ہلاکت کے بعد 12 گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش کی ہلاکت کے بعد 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق الجنت ہال میں پاپڑ فروخت کرنے والے اشرف نامی شخص اور باراتیوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
 واقعے کے بعد پر ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لاش پڑی ہے اور اس کے عقب میں باراتی کھانا کھا رہے ہیں۔ صارفین اس پر غم و غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

حکام کے مطابق واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں (فوٹو: پنجاب پولیس)

ریکوڈک منصوبے کا نیا معاہدہ، پاکستان پرعائد 11 ارب ڈالر جرمانہ ختم

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو نے  ریکو ڈک کے حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
گذشتہ روز بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔

معاہدے سے 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

معاہدے پر دستخط کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو اور مسٹر مارک برسٹو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی گئی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

شیئر: