Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وفد کی انٹرا پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

انڈونیشیا کے بالی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ  انٹرا پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی کا 144 واں اجلاس اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی قیادت میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں حصہ لیا جن کا عنوان ’زیرو تک پہنچنا: ماحولیاتی تبدیلی پر عمل کرنے کے لیے پارلیمانوں کو متحرک کرنا تھا۔‘
عرب نیوز کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد بن دخیل المطیری نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل نے انٹر پارلیمنٹری یونین کے اجلاسوں میں شرکت کی جس میں یونین کی تازہ پیش رفت اور آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شوریٰ کونسل کے سیکریٹری جنرلنے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا( فوٹو ٹوئٹر)

شوریٰ کونسل کے رکن ڈاکٹر ایمن بن صالح فاضل نےسٹینڈنگ کمیٹی فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے اجلاس جس کا عنوان ’تعلیم کے شعبے کے لیے معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا میں شرکت کی۔
شوریٰ کونسل کے ایک اور رکن ڈاکٹر امل الشامان نے انٹر پارلیمنٹری یونین میں قائمہ کمیٹی برائے جمہوریت اور انسانی حقوق کے اجلاسوں میں شرکت کی۔
ملاقاتوں کے دوران جماعتوں نے بین الاقوامی نقل مکانی کی اعلیٰ سطح والے ممالک میں مقامی اور علاقائی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمانی تحریک کے حوالے سے آئندہ جنرل اسمبلی میں منظور کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔
شرکا نے کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل دیگر موضوعات کے علاوہ انسانی سمگلنگ کی تمام اقسام کو روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر امل الشامان نے قائمہ کمیٹی برائے جمہوریت اور انسانی حقوق کے اجلاسوں میں شرکت کی( فوٹو ٹوئٹر)

ھدی الحلیسی جو شوریٰ کونسل کی رکن بھی ہیں نے اقوام متحدہ کے امور پر انٹر پارلیمنٹری یونین کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں حصہ لیا۔
انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انٹر پارلیمنٹری یونین قومی پارلیمانوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔اس کا آغاز 1889 میں پارلیمنٹیرینز کے ایک چھوٹے سے گروپ کے طور پر ہوا جو سفارت کاری کے ذریعے امن کو فروغ دینے کے لیے وقف تھا اور اس کے بعد سے یہ ایک عالمی تنظیم بن گئی ہے۔
178 ممبران پارلیمنٹ، 14 ایسوسی ایٹ ممبران اور پوری دنیا سے ممبران پارلیمنٹ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ انٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلیاں سال میں دو بار منعقد ہوتی ہیں جن میں ایک ہزار 200 سے زیادہ نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

شیئر: