Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ فارمولا ون ریس کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘

آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملے کے باجود پروگرام جاری رہے گا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سپورٹس کمپنی نے کہا ہے کہ’ ایس ٹی سی فارمولا ون ریس جدہ میں آرامکو میں تیل تنصیبات پر حملے کے باجود مقررہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’فارمولا ون ریس جدہ کورنیش پر ہو رہی ہے۔ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مقابلے میں حصہ لینے، انتظامات کرنے اور شائقین کی سلامتی کے تمام انتظامات موثر اور مضبوط ہیں‘۔
سپورٹس کمپنی نے بیان میں مزید کہا کہ’ جمعے کو شام پانچ بجے پروگرام کے مطابق فارمولا ون کا پہلا حصہ ایک گھنٹے تک جاری رہ۔ا اس سے قبل تجرباتی پروگرام کیا گیا تھا‘۔
دوسری جانب فارمولا ون ریس کے شائقین جمعے کو صبح سویرے بڑی تعداد میں کورنیش پہنچ گئے تھے جہاں مختلف رنگا رنگ پروگرام ہوتے رہے۔
 یاد رہے کہ 2021 کے  دوران فارمولا ون کی کامیابی کے بعد جدہ میں 25 سے27 مارچ تک فارمولا ون کا دوسرا راؤنڈ ہورہا ہے۔ 
ایس ٹی سی فارمولا ون 2021 کے دوران جدہ ریس ٹریک پر مقابلہ دیکھنے کے لیے3 دن تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ شائقین شریک ہوئےتھے۔
 

شیئر: