Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دوسری ’فارمولا ون‘ ریس کب ہوگی؟

دوسری ریس 25 مارچ سے شروع ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)
فارمولا ون ریس 2 ماہ بعد جدہ میں بحر احمر کے ساحل پر ہو گی۔ عظیم سعودی ایوارڈ ریس ایس ٹی سی فارمولا ون ایک بار پھر شائقین کے دلوں کو گرمائے گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2021 کے  دوران فارمولا ون کی  کامیابی کے بعد جدہ  میں 25 سے 27 مارچ تک فارمولا ون کا دوسرا راؤنڈ ہوگا۔ 
دسمبر 2021 کے دوران ڈرامائی ریس کے بعد دنیا کے طویل اور تیز رفتار ٹریک پر ایک بار پھر دنیا کے بہترین ڈرائیور ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔  
فارمولا ون کے شہرت یافتہ ڈرائیور ’میکس فرستابین‘ اور ’لوئس ہملٹن‘  ایک دوسرے کے بڑے حریف مانے جاتے ہیں۔ دونوں فارمولا ون ریس میں جدہ پہنچیں گے۔  
شائقین کے حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا دونوں اس سال بھی مقابلے میں سرفہرست ہوں گے؟ 
ریس میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں نئی گاڑیوں کے ساتھ جدہ پہنچیں گی۔ نئی گاڑیاں ترمیم شدہ تکنیکی ضابطوں کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں۔   
ریس کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین مارٹن ویٹیکر نے کہا ہے کہ 2021 کے دوران ہونے والی ریس کی عظیم الشان کامیابی کے اثرات اس سال کی ریس پر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ 

 فارمولاون ریس کے ٹریکس میں بھی تبدیلی کی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

ویٹیکر نے کہا کہ ’ایس ٹی سی فارمولا ون 2021 نے عظیم الشان کامیابی حاصل کی تھی۔  ریس توقعات سے کہیں زیادہ موثر رہی۔ سعودی عرب خوبصورت ترین شکل میں دنیا کے سامنے آیا‘۔ 
ایس ٹی سی فارمولا ون 2021 کے دوران جدہ ریس ٹریک پر مقابلہ دیکھنے کے لیے3 دن تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ شائقین شریک ہوئے۔ یہ کھیلوں کی دنیا میں ٹی وی سکرین پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ریس تھی۔ 
عظیم الشان کامیابی کے باوجود ایس ٹی سی فارمولا ون ریس 2022 میں شائقین کی خاطر کچھ ترامیم بھی کی جائیں گی۔ ڈرائیوروں کے لیے ٹریک میں تبدیلی ہوگی۔ دیکھنے کے انتظامات زیادہ بہتر ہوں گے۔ 

شیئر: