سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی ہے۔
ایس پی اے اورسعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران مصری صدر نے مملکت پر دہشت گرد حملے اور اس کے اقتصادی و سول مقامات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی نے یکجہتی اور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں مملکت کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم بھی دہرایا ہے۔