Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی انتہائی حد، عازمین حج کی تعداد، جدہ میں اماں حوا کا مقبرہ اور سائق خاص کے اقامے سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کے مجلے میں اس پر بحث ہے (فوٹو: اردو نیوز)
اقامے کی مدت چھ برس کرنے سے متعلق معاملہ، جدہ میں آرامکو کی تنصیبات پر حملہ اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی رجسٹریشن مہم پر غور گزشتہ ہفتے زیادہ توجہ پانے والے موضوعات رہے۔
سعودی عرب کی جانب سے آن ارائیول سیاحتی ویزہ، جدہ پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق خبریں بھی قارئین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔
جدہ میں اماں حوا کا مقبرہ، حقیقت ہے یا فسانہ اور اس شہر کا نام جدہ کیوں پڑا جب کہ سائق خاص کے اقامے کی پانچ برس تک تجدید سے متعلق سوال بھی پڑھنے والوں کے لیے اہم سٹوریز رہیں۔

’اقامے کی انتہائی حد 6 برس کرنے کی تجویز ابھی زیر غور ہے‘

سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ ’مملکت میں غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد کی تجویز ابھی زیرغور ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش کر رہی ہے کہ مجلس شوریٰ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد 6 برس ہو گی۔غیر ملکی کو مملکت میں اس سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اقامہ قوانین میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

جدہ میں آرامکو کی تنصیب پر حملہ، آگ لگ گئی

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ’جمعے کو پانچ بجکر 25 منٹ پر جدہ شہر میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملہ ہوا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ حوثیوں نے کیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’حملے میں ڈسٹری بیوشن سٹیشن کے دو ٹینکوں میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

حوثیوں نے پہلا حملہ جمعے کی صبح کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سعودی عرب کےلیے آن آرائیول سیاحتی ویزے کا اجرا شروع

سعودی عرب میں آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال کردی جو کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کردی گئی تھیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق  ’آن آرائیول ‘ ویزہ ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزہ ہوتا ہے۔
آن آرائیول ویزہ پروگرام مملکت میں کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کردیا گیا تھا ، پابندیوں میں گزشتہ دوہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب کے لیے آن لائن سیاحتی ویزے کا منصوبہ جاری کیا گیا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب میں پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کےلیے رجسٹریشن مہم پر غور

سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی تجویز ہے۔ اس حوالے رجسٹریشن مہم چلانے پر غور کیا جا رہا ہے‘۔
مملکت میں پاکستان کے نئے سفیر نے چارج سنبھالنے کے بعد جدہ قونصلیٹ میں پہلی مرتبہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اور کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

 اس وقت مملکت کی جیلوں مں دو ہزار 100 پاکستانی موجود ہیں( فوٹو اردونیوز)

جدہ میں اماں حوا کا مقبرہ حقیقت یا فسانہ، جدہ نام کیوں پڑا؟

کیا سعودی عرب کے شہر جدہ میں اماں حوا کی قبر ہے اور کیا یہ شہر اماں حوا سے منسوب ہے۔
یہ وہ سوالات ہیں جو عمرہ زائرین خصوصاً برصغیر سے تعلق رکھنے والے لوگ  پوچھتے ہیں اور یہ زبان زد عام ہیں۔
جدہ اماں حوا سے منسوب ہے اور اماں حوا کی قبر کہاں واقع ہے؟ اس سوال پر مورخین کی رائے میں اختلاف ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اماں حوا کی جدہ میں قبر کے حوالے سے مورخین کی رائے میں اختلاف ہے (فوٹو: اردو نیوز)

’یہ ایران کی مدد سے ہوا‘، عالمی برادری کی جدہ پر حملے کی مذمت

امریکہ، برطانیہ، فرانس، بحرین اور مصر سمیت دیگر ممالک کی جانب سے جمعے کی شام کو جدہ اور دیگر شہروں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ’ایران نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گروپ کو اسلحہ دے کر حملہ کرایا۔‘
عرب نیوز کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون کا کہنا تھا کہ ’جدہ میں آرامکو کے ذخیرے اور جازان اور دہران میں حوثیوں کے بلااشتعال حملے دہشت گردی ہیں جن کا مقصد یمن کے لوگوں کی مشکلات بڑھانا ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

 جازان شہر پر بیلسٹک میزائل  ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

اس سال عازمین حج کی تعداد اور طریقہ کار کیا ہوگا؟

سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’اس سال عازمین حج کی تعداد کا تعین صحت و سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔‘
العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الربیعہ نے کہا کہ ’سعودی قیادت کی انتہائی خواہش ہے کہ حج کے تمام کام پرسکون ماحول اور امن و سلامتی کے ساتھ انجام دیے جائیں۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ وہ اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کریں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سائق خاص کا اقامہ پانچ برس کےلیے تجدید ہوسکتا ہے؟

مملکت میں رہنے والے غیر ملکی ملازمین کے لیے لازمی ہے کہ اقامہ قوانین پرسختی سے عمل کریں۔ قانونی طورپرغیر ملکی کارکنوں کا اپنے اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرنا خلاف ورزی ہے۔
اقامہ قوانین کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے اہل خانہ کو جو اقامہ جاری کیاجاتا ہے وہ صرف رہائشی ہوتا ہے اس اقامہ پرملازمت نہیں کی جاسکتی۔
ملازمت کے قوانین کے تحت بنیادی طورپردوطرح کے کارکن ہوتے ہیں جن میں انفرادی سپانسر کی زیر کفالت اور دوسری قسم کمرشل ملازمین کی ہوتی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سائق خاص یعنی گھریلو ڈرائیور کی اقامہ فیس بھی کم ہوتی ہے (فوٹو ایس پی اے)

ریاض میں نئے پی آئی اے دفتر کا افتتاح، عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی

سعودی عرب میں پی آئی اے کے نئے آفس کے افتتاح کے موقع پر ائیر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کرایوں میں کمی کی گئی ہے تاکہ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔
اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پی آئی اے کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیمونٹی ارکان کے علاوہ اہم سعودی شخصیات بھی شریک تھیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: