Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے کورنیش پر فارمولا ون ریس کا آغاز آج سے

’10 ٹیموں سے تعلق رکھنے والے 20 رائیڈروں کے درمیان شام 8 بجے مقابلہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کورنیش پر آج اتوار کو فارمولا ون ریس اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع ہو گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 10 ٹیموں سے تعلق رکھنے والے 20 رائیڈروں کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے مقابلہ ہوگا۔
دریں اثنا ریس ٹریک پر تجرباتی ڈرائیونگ کے دوران عالمی رائیڈر شوماکر حادثے کا شکار ہوئے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی لیگ برائے کار اور موٹر بائیک کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے کہا ہے کہ ’آج ریس میں شوماکر شرکت کریں گے‘۔
’حادثے کے باعث ان کی گاڑی کو نقصان ہوا ہے تاہم وہ خود محفوظ ہیں اور میں ذاتی طور پر ان کی خیریت معلوم کر کے آیا ہوں‘۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے کورنیش پر ریس ٹریک میں کئی اہم اور ضروری تبدیلیاں کی ہیں تاکہ مقابلہ مزید دلچسپ ہو۔
جدہ کے کورنیش پر فارمولا ون ریس ٹریک دنیا کا سب سے فاسٹ ٹریک ہے جس میں انتہائی رفتار 322 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

شیئر: