Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 25 مساجد ایسی ہیں جہاں نبی اکرم ﷺ نے نمازیں ادا کیں

مدینہ منورہ - - - -  جامعہ اسلامیہ نے مدینہ منورہ میں ان 25 مساجد کی نشاندہی کی ہے جہاں نبی نے نمازیں ادا کی تھیں ۔ 25 میں سے 19 مساجد ابھی تک قائم ہیں۔ مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی میں فیکلیٹی آف شریعہ کے رکن ڈاکٹر یوسف المغیربی نے کہا کہ مسجد نبوی الشریف میں نماز کی ادائیگی ایک ہزار نماز کے برابر ہے ۔ مسجد قباء میں نماز ادا کرنے کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر المغیربی نے کہا کہ رسول اکرم ہر ہفتے کے روز مسجد قباء میں 2 رکعت نماز نفل ادا کیا کرتے تھے ۔ حد یث شریف کے مطابق مسجد قباء میں نفل نماز ادا کرنے کا ثواب ایک عمرہ کے مساوی ہے ۔ مدینہ منورہ کی مساجد کے بارے میں تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر المغیربی نے کہا کہ تاریخی حوالوں سے نبی اکرم جب مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں تشریف لے جایا کرتے تھے تو وہاں صحابہ کرام کے کہنے پر وہاں نماز ادا کیا کرتے تھے تاکہ اس مقام پر مسجد تعمیر کی جاسکے ۔ ڈاکٹر المغیربی نے بتایاکہ اس وقت بھی مدینہ منورہ میں 18 ایسی مساجد باقی ہیں جہاں نبی اکرم نے نمازیں ادا کی تھیں ۔ ان مساجد میں سے بعض میں سے مسجد نبوی شریف ، مسجد قباء ، مسجد جمعہ ، مسجد القبلتین ، مسجد المستراح ، مسجد الاجابہ ، بنی حرام ، الاسواف یا السجدہ ، القیا، التوبہ ، الادنی ، المنارتین ، مصبح ، بنی بیاضہ ، الرایہ ، الشیخین ، الفتح ، بنی خطمہ شامل ہیں ۔ المغیربی نے مزید کہا 7 مساجد کا محل وقوع معلوم کر لیا گیا ہے جہاں نبی اکرم نے نمازیں ادا کیں جن میں بنی ظفر ، القرصہ ، بنی قریظۃ ، الفضیخ ، بنی جھینہ وبلی ، عتنان بن مالک ، مصلی شعب الجرارشامل ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا مسجد بنی ظفر جو بقیع الغرقد کے مشرقی جانب شارع شاہ عبدالعزیز پر واقع ہے جبکہ مسجد القرصہ حرہ الشرقیہ میں ایک فارم ہاؤس میں ہے ۔

شیئر: