Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں دو معاہدوں پر دستخط

انجینئر احمد الراجحی سے پیر کو تھائی وزیر محنت نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرافرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی سے پیر کو ریاض میں تھائی لینڈ کے وزیر محنت نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر محنت ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین اور وزارت کے متعدد عہدیداربھی موجود تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات می باہمی دلچسپی کے نمایاں امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
 گھریلو اورعام ورکرز کے روزگار کے سلسلے میں دو معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

 ورکرز کے مسائل حل کرنے کےلیے  اقدامات کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے متعلقہ حکام گھریلو ملازمین اورعام ورکرز کے روزگار مسائل حل کرنے کےلیے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔
سعودی وزارت افرادی قوت اور تھائی لینڈ کی وزارت محنت مملکت میں تھائی لینڈ کےشہریوں کو موثر طریقے سے کام فراہم کرنے، ان کے حقوق کے تحفظ، آجروں کے حقوق اور فریقین کے تعلقات کو قانون کے دائرے میں لانے کےلیے کوشاں ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی وزارتیں مشترکہ اہداف کے حصول اور دوطرفہ بین الاقوامی تعلقات کو بنانے اور مضبوط کرنے کی پالیسی کے تحت اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔  

شیئر: