Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے قہوہ خانے میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل، چار افراد گرفتار

زیرحراست افراد میں ایک سعودی، یمنی اور دو بنگلہ دیشی شامل ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ کے ایک قہوہ خانے میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہونے پر چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اخبار 24کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں ایک سعودی، یمنی اور دو بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جدہ کے قہوہ خانے میں ہونے والے اجتماعی جھگڑے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
پولیس نے وڈیو کی مدد سے اس میں ملوث افراد کوشناخت کے بعد حراست میں لیا ہے۔
سعودی عرب میں اجتماعی جھگڑا اور مارپیٹ قابل سزا جرم ہے۔ 3 سے چھ ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
 اجتماعی جھگڑے کے علاوہ قانون ہاتھ میں لینے کی اضافی سزا ایک ماہ سے لیکر ایک برس تک قید ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور17 کے بموجب اجتماعی مارپیٹ میں شریک افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔  سعودی قانون کے بموجب  اجتماعی جھگڑا سنگین جرائم  میں شامل ہے۔
 

شیئر: