امارات میں کورونا کے نئے کیسز 300 سے کم، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 29 ہزار ٹیسٹ کیے گئے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں287 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پیر 28 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 29 ہزار355 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 90 ہزار398 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 815 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 65 ہزار229 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 8 ہزار709 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 91 ہزار525 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔