سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ مصر میں سرمایہ کاری کرے گا، معاہدے پر دستخط
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ مصر میں سرمایہ کاری کرے گا، معاہدے پر دستخط
بدھ 30 مارچ 2022 21:35
دونوں ملک اقتصادی تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ مصر میں سرمایہ کاری کرے گا۔ دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بدھ کو قاہرہ میں سعودی وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرعصام بن سعید نے سعودی عرب اور مصر کی وزیرمنصوبہ بندی و اقتصادی فروغ ڈاکٹر ھالہ السعید نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی موجود تھے۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے بعد معاہدہ کرکے مصر میں سرمایہ کاری کی کارروائی مختصر کی ہے۔
دونوں ملک اپنی قیادت کی ہدایت پر اقتصادی تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
مصر میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی پبلک انویسٹمنٹ کے معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین بڑھانا، اقتصادی سرگرمیوں کے دائرے کو وسعت دینا،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مل کرمشترکہ پروگرام شروع کرنا ہے۔