رشی کپور کا آخری کام پیش کرنے سے قبل پروڈیوسر فرحان اختر نے دیگر اہم فلمی شخصیات کے ہمرا اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔
فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، عامر خان، ارجن کپور، وکی کوشال سمیت دیگر افراد دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو مشہور گانے ’اوم شانتی اوم‘ میں رشی کپور کی اداکاری سے شروع ہوتی ہے، جو ان کی فلم ’قرض‘ میں شامل تھا۔
ویڈیو میں اس کے بعد رنبیر کپور اور دیگر فلمی شخصیات سلور رنگ کی جیکٹس پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کے آخری میں سکرین پر یہ الفاظ ابھرتے ہیں ’لیجنڈز ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں۔‘
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے لکھا ’دیکھیے ایک یادگار اداکار اور سکرین کی ایک ناقابل فراموش شخصیت کو‘
فلم شرماجی نمکین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ پہلی بار ہے کہ ایک کردار کو دو اداکار نبھا رہے ہیں۔‘
فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی رشی کپور 30 اپریل 2020 کو کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے ریٹائرڈ آدمی کے گرد گھومتی ہے جس کو کھانا بنانے کا شوق ہے اور ان کے بیٹے ان کے اس کام کو پسند نہیں کرتے۔