Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے کار پارکنگ مخصوص

اندرون مکہ بھی پانچ مقامات پارکنگ کےلیے مخصوص کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ماہ رمضان المبارک میں مختلف شہروں سے عمرہ کےلیے آنے والوں کوشہرسے باہرکارپارکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ اندرون مکہ میں بھی مرکزی علاقے سے دور گاڑیاں کھڑی کرنے کےلیےمقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔
عربی روزنامے عکاظ کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے دوران مملکت اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین شہر مقدس پہنچتے ہیں۔
جس کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے میں ٹریفک ازدحام پرقابو پانے کےلیے دیگر شہروں سے آنے والے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ سے باہر کارپارکنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
 انتظامیہ نےمختلف شہروں سے آنے والے زائرین کے لیے مکہ مکرمہ کے باہرمخصوص کیے جانے والے 5 مقامات پرپارکنگ لاٹس کوکھول دیا ہے جہاں عمرہ زائرین اپنی گاڑیاں پارک کرکے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف جاسکیں گے۔
شہر کی انتظامیہ نے اندرون مکہ مکرمہ سے بھی حرم شریف آنے والوں کےلیے مختلف مقامات پرکارپارکنگ کی سہولت فراہم کی ہے جس کا مقصد حرم شریف کے اطراف کے علاقے کوٹریفک ازدحام سے بچانا ہے تاکہ لوگوں کو دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے برسوں سے رمضان المبارک اورحج کے دوران دیگر شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے شہر سے باہر کارپارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔
پارکنگ سے حرم شریف آمدورفت کے لیے شٹل بس سروس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گزشتہ 2 برس سے کورونا کی وبا کے باعث محدود عمرہ پروگرام پرعمل کیاجارہا تھا تاہم اب جبکہ وبا پرکافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے اور حرم مکی الشریف میں مکمل گنجائش کے مطابق عمرہ زائرین اورنمازیوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

  

شیئر: