Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال اور دیگر کرنسیوں کی قدر

گذشتہ تین ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 7.58 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ (فائل فوٹو: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سسلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قمیت میں 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 184.09 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے جب سال 2022 شروع ہوا تو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176.51 روپے تھی۔ یعنی گذشتہ تین ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 7.58 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو سعودی ریال کی قیمت 49.07، امارتی درہم 50.11، برطانوی پاؤنڈ 241.63، بحرینی دینار 488.19، عمانی ریال 478.11 اور کویتی دینار کی قدر 605.27 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 184.2 اور قیمت فروخت 185.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.15 اور قیمت فروخت 48.9 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.6 اور قیمت فروخت 50.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238 اور قیمت فروخت 240.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں