Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروسز متاثر

پی ٹی اے کے مطابق جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹنے کی اطلاعات ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے بعض شہروں میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار کی سروسز آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹنے سے متاثر ہیں۔
 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے جمعرات کو اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ’آج جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے متعدد جگہوں میں کٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔‘
’خدمات کی جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی اے صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے۔‘
ٹیلی نار نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ’ ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کی آپٹیکل فائبر  کیبلز کے مختلف جگہوں سے کٹنے کی وجہ سے بعض مقامات پر ہماری خدمات متاثر ہیں۔‘
’ہماری ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی مکمل بحالی اور اس کیبل کٹنے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

شیئر: