Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے 7شہروں میں شور کی آلودگی زیادہ

نئی دہلی۔۔۔ہند کے تقریباً7شہروں میں شورکی آلودگی کی سطح میں حد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ان شہروں میں ممبئی، دہلی، کولکتہ اور چنئی شامل ہیں۔ یہ بات وزیر ماحولیات انیل ماکھو نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی ادارے نے ریاستوں میں اداروں کے ساتھ مل کر 7میٹروپولیٹن شہروں، ممبئی ، دہلی، کولکتہ ، چنئی ، بنگلور، لکھنؤ اور حیدرآباد میں شور کی آلودگی کو مانیٹرکیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل وائس مانیٹرنگ پروگرام کے تحت اس طرح کے70اسٹیشن موجود ہیں۔

شیئر: