Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام پورٹ پر دو جہازوں ’ سارہ‘ اور ’حصہ‘ کی رونمائی

دونوں دیوہیکل جہاز سعودی بحریہ کا حصہ بن گئے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز سی پورٹ دمام  پر دو  بحری جہازوں ’سارہ‘ اور ’حصہ‘ پر سعودی پرچم لہرایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ دونوں دیوہیکل جہاز سعودی بحریہ کا حصہ بن گئے۔
سعودی عرب کے قومی جہازوں کی تعداد 426 ہوگئی۔ دنیا بھر میں لاجسٹک سینٹر کے طور پرمملکت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دونوں نئے جہاز سارہ اور حصہ سعودی جہاز راں کمپنی کی ملکیت ہیں۔ دونوں کوریا کی ہونڈائی کمپنی کے ساختہ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا وزن 43 ہزار 735 میٹرک ٹن ہے۔

شیئر: