Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرقانونی تارکین کو پناہ دینے پرایک لاکھ ریال جرمانہ

پناہ دینے والا غیر ملکی ہونے پراسے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی کے ساتھ تعاون کرنا قانون شکنی شمارکی جاتی ہے جس پرقید اورجرمانے کی سزا مقرر ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے مملکت میں اقامہ اور محنت کے قوانین واضح ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن قرارپاتے ہیں۔
قانون محنت یا اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائش ، روزگاریا نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والا بھی قانون شکنی کا مرتکب قرارپاتا ہے۔
ادارہ امن عامہ نے یقین دلایا ہے کہ ایسے افراد جو کسی  بھی غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکی کو روزگار، رہائش یا نقل وحمل کی سہولت فراہم کرتے ہوئے گرفتارکیے جاتے ہیں ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جاتی ہے۔ ایسے افراد کو  چھ ماہ تک قید اورایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوتی ہے اگرسہولت کارغیر ملکی ہوتو اسے سزا پورا کرنے کے بعد ملک بدر کرکے ہمیشہ کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے

شیئر: