Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی کا نیا ہیڈکوارٹر کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض میں قائم

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کاروبار اور تجارت کا نیا عالمی مرکز ہے۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے اپنا نیا ہیڈکوارٹر کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (کے اے ایف ڈی) ریاض میں قائم کیا ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کاروبار اور تجارت کا نیا عالمی مرکز ہے۔
نئے ہیڈ کوارٹر کا قیام اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت گروپ نے گزشتہ برس اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس منصوبے کا مقصد خطے میں میڈیا سیکٹر میں لیڈرشپ پوزیشن کا حصول ہے، اور علاقائی میڈیا لینڈ سکیپ کو بدلنا اور عالمی طور پر بڑا میڈیا گروپ تشکیل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نئے ہیڈکوارٹر میں گروپ کے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور کاروبار ایک ہی چھت کے نیچے کام کریں گے جن میں انڈپینڈنٹ عربیہ، عرب نیوز، الشرق الاوسط، الشرق نیٹ ورک جس میں اشراق نیوز اور بلومبرگ کی شراکت والے الشرق بزنس، ارقام، مانجا عربیہ، سیداتی میگزینز کے ساتھ گروپ کے دیگر کاروبار شامل ہیں۔
ایس آر ایم جی کی جانب سے جاری بیان میں گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جمانا الراشد نے کہا کہ نئے ہیڈ کوارٹر کے لیے ہمارا وژن خاص طور پر کے اے ایف ڈی اور ریاض شہر میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا کے مرکز کی تشکیل کو آگے بڑھانا ہے۔
اس قدم کا مقصد مملکت سعودی عرب میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا کے مرکز کی بنیاد رکھنا ہے جو میڈیا، ٹیکنالوجی اور کنٹینٹ کی معروف کمپنیوں کو یکجا کرتا ہے۔
نئے جدید ترین ہیڈکوارٹر میں 1200 کارکنوں کے کام کرنے کی گنجائش ہو گی اور یہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی جدید ترین سہولیات، ڈیٹا بیس نیوز رومز اور ڈیولپمنٹ سنٹرز سے مزین ہو گا۔
یہ ہیڈ کوارٹر گروپ کے عالمی میڈیا پارٹنر سے تعلق کو مضبوط بنائے گا اور یہ بلومبرگ اور دی انڈپینڈنٹ جیسے عالمی اداروں کے ساتھ موجودہ شراکت داری کو مزید کامیاب بنائے گا۔

شیئر: