ریاض :گاڑی کے بونٹ پربچوں کوسوارکرا نے والا گرفتار
بچوں کوگاڑی کے بونٹ پرسوار کرنے سے انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے بچوں کو گاڑی کے بونٹ پرسوار کرکے انہیں گھومانے والے شخص کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا یہ عمل دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
اخبار 24 نے ٹریفک پولیس کے ذرائع سے اطلاع دی ہےکہ وقوعہ کے بارے میں پولیس کوموصول ہونے والی وڈیوکے ذریعے گاڑی کے مالک کی شناخت کرکے اسے حراست میں لے لیا گیاہے۔
ملزم کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس نے گاڑی کے بونٹ پرچار بچوں کو سوار کرایا اورانہیں لے کرمختلف علاقوں میں گھومتا رہا۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت کرتے ہی اسے گرفتار کرکے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
خیال رہے ایک شخص نے ملزم کی اس حرکت کی وڈیو بنا کراسے ٹریفک پولیس کو ارسال کردی تھی جس پرکارروائی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے ٹریفک قوانین کے مطابق کاراسکریچنگ، اور گاڑی کے بیرونی حصہ میں بچوں کوسوار کرانے کے علاوہ لوڈنگ ٹرکس میں افراد کو بیٹھانا غیرقانونی شمار کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔