ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی پر 343 موٹر سائیکل ضبط
’موٹر سائیکلوں پر بھی وہی ٹریفک قوانین لاگو ہیں جو گاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 343 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ موٹر سائیکل کے مالکان ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کے ضوابط واضح ہیں جس طرح گاڑیوں کے ضوابط ہیں‘۔
’موٹر سائیکلوں پر بھی وہی ٹریفک قوانین لاگو ہیں جو گاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پابندی کریں‘۔
’خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوجائے گی نیز مالک پر جرمانہ عائد ہوگا‘۔